ڈینیئل ژانگ علی بابا میں جیک ما کی جگہ لیں گے
چین کی آن لائن ای کامرس کمپنی کے شریک بانی جیک ما آئندہ برس ستمبر تک اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔
آن لائن ای کامرس کمپنی ‘علی بابا’ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیف 54 سالہ جیک ما نے 2 روز قبل ہی اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
جیک ما نے چیئرمین شپ چھوڑتے ہوئے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
جیک ما کی جانب سے عہدہ چھوڑے جاتے وقت کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ ان کی جگہ کمپنی کا کون نیا چیئرمین ہوگا۔
تاہم اب علی بابا کے نئے ایگزیکٹو چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا گیا۔
کاروباری نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیک ما کی جگہ 46 ڈینیل ژانگ کو علی بابا کا نیا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔