پاکستان

اسلام آباد میں ڈیڑھ درجن غیر قانونی بڑی عمارتیں مسمار

3 ہزار سے زائد اہکاروں کی سیکیورٹی میں کشمیر ہائی وے پر قائم مارکیٹس، گاڑیوں کے شو رومز، پیٹرول پمپ گرادیئے گئے۔

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کشمیر ہائی وے کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں متعدد عمارتیں مسمار کردیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد غیرقانونی عمارتیں گرائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکلاء کے غیرقانونی چیمبرز کی تعمیر پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس

کشمیر ہائی وے پر قائم مارکیٹس، گاڑیوں کے شو رومز، پیٹرول پمپ مسمار کردیئے گئے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے 3 ہزار سے زائد اہکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

سی ڈی اے حکام نے غیر ملکی چینی ریسٹورنٹ کو بھی تمام سامان سمیت مسمار کردیا۔

مزیدپڑھیں: بنی گالا تجاوزات کیس: ’عمران خان کی حکومت آنے والی ہے،خود مسئلہ حل کریں‘

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کشمیر ہائی وے پر قبضہ کی گئی زمین اربوں روپے مالیت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ رینجرز کے جوانوں نے بھی آپریشن میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

اس ضمن میں متاثرین نے حکومت سے زمین الاٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنائیں مگر راتوں رات زمین الاٹ کرنے والوں کو بھی پکڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب غیرقانونی قرار

متاثرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے روز گار کے لیے آنے والے بے روز گار ہو گئے ہیں۔