ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت، الوداعی گارڈ آف آنر
اپنی مدت صدارت کے دوران کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑا، اطمینان کے ساتھ جارہا ہوں، ممنون حسین کی عملے سے ملاقات پر گفتگو
اسلام آباد: صدرِ مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ختم ہونے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا، نو منتخب صدر عارف علوی کل (9 ستمبر کو) ایوانِ صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
2013 کے انتخابات میں کامیاب اور وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے ممنون حسین کو حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: صدارتی انتخاب میں عارف علوی کامیاب ہوئے، حتمی نتیجہ
صدارتی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی کے بعد ممنون حسین نے 6 ستمبر 2013 کو صدارت کا منصب سنبھالا تھا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین نے 8 ستمبر کو ایوانِ صدر میں اس کے عملے سے الوادعی ملاقات کی۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں ہے۔