بارشوں میں کمی، ملک کے جنوبی حصے خشک سالی کی لپیٹ میں، پی ایم ڈی
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بھی پانی کی کمی کی شکایت، الرٹ جاری کردیا گیا۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے نیشنل ڈرافٹ مانیٹرنگ سینٹر نے ملک کے شمالی علاقوں میں جولائی اور اگست میں ہونے والی مون سون کی مختصر بارشوں کے بعد پانی میں متوقع کمی کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ایم ڈی کے اعلامیے کے مطابق پانی کی کمی سے سندھ کے چند اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جن میں تھرپارکر، مٹھیاری، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، کراچی، قمبر شہداد کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سجاول، سعید آباد، شہید بینظیر آباد، جام شورو اور خیرپور شامل ہیں۔