کھانے پکانے کے دیہی طریقے بتانے والا پاکستانی اسٹار بن گیا
سیالکوٹ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ صدیق دیکھتے ہی دیکھتے معروف شیف بن گئے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کھانے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں بھی شہرت رکھتے ہیں۔
نہ صرف پاکستانی ہوٹلوں پر بننے والے کھانے بلکہ ملک کے دیہات میں روایتی طریقوں سے بنائے جانے والے کھانے بھی لذت میں اپنی مثال آپ ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک عام شخص کھانے پکانے کے دیہاتی طریقے بتانے کے بعد یوٹیوب اسٹار بن گیا۔
ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ صدیق نے فٹ بال بنانے والی فیکٹری میں پروڈکشن مینیجر کی نوکری چھوڑ کر یوٹیوب پر لوگوں کو ‘ کھانے پکانے کے دیہی طریقے’ بتانے کا کام شروع کردیا۔