شاہد اور میرا کے گھر بیٹے کی پیدائش
شاہد اور میرا نے دوسری مرتبہ والدین بننے کا اعلان سوشل میڈیا پر میشا کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔
بولی وڈ نامور اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ روز شاہد کی اہلیہ میرا کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق شاہد کے ہاں گزشتہ رات 5 ستمبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی۔
مزید پڑھیں: ’لڑکا ہے یا لڑکی؟‘ سوال پر میرا برہم
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ماں اور بیٹا صحت مند ہیں اور انہیں ایک یا دو روز میں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شاہد کپور کو اس خوشی کی مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت نے اپنے والدین کی مرضی سے 2015 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگست 2016 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ان دونوں نے میشا کپور رکھا۔