گوگل کروم 10 سال بعد پہلی بار بدل گیا
اب یہ راﺅنڈ کارنرز اور چند نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
گوگل نے 10 سال میں پہلی بار اپنے ویب براﺅزر کروم کو مکمل ری ڈیزائن کردیا ہے اور اب یہ راﺅنڈ کارنرز اور چند نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
گوگل کروم کے نئے ورژن میں ٹیب سب سے اوپر ہوں گے، مگر ٹیبز اور یو آر ایل ٹائپ کرنے والا باکس دیکھنے میں پہلے سے مختلف ہوں گے۔
گوگل کی جانب سے کروم کو اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے لیے بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : گوگل کروم 10 سال کا ہوگیا
کمپنی کے مطابق ڈیزائن کو سادہ کیا گیا ہے تاکہ ویب آئیکون آسانی سے نظر آسکیں جبکہ مینیو، پروموٹ اور ایڈریسز کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔