اپنے پرانے سام سنگ فون کو دیکر نیا گلیکسی نوٹ 9 حاصل کریں
اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے لیے سام سنگ پاکستان کی ایکسچینج آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کیا آپ ابھی سام سنگ کی کوئی ڈیوائس استعمال کررہے ہیں اور اس کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 خریدنا چاہتے ہیں؟
اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے لیے سام سنگ کی ایکسچینج آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سام سنگ نے پہلی بار پاکستان میں گلیکسی نوٹ 9 کے لیے پرانے کے بدلے نیا فون دینے کی آفر پیش کی ہے جس میں خریداری پر آپ کو 14 ہزار روپے کی رعایت کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر اور ٹرائی پوڈ مفت ملے گا۔
مزید پڑھیں : سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے 'طاقتور' گلیکسی نوٹ 9
اس مقصد کے لیے سام سنگ کی کسی لاﺅنج پر جانا ہوگا جس کا لنک آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں اور وہاں فون کی ویلیو لگوانی ہوگی۔
سام سنگ کے مخصوص ماڈل ہی اس آفر میں شامل ہیں جیسے گلیکسی ایس سیون، ایس ایٹ، ایس نائن، ایس نائن پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور نوٹ 5۔