کینواس پر دیوی دیوتاؤں سے کھیت کھلیانوں تک کا سفر
وہ کہانی سنتے سنتے تصویر بنانے پر قادر تھے۔ واقعہ سن کر تصویر بنالینا شاید اپنی نوعیت کا انوکھا کام ہےجو ان کا معمول تھا
کینواس پر دیوی دیوتاؤں سے کھیت کھلیانوں تک کا سفر
منی ایچر کے بعد دوسری روایت ہمارے پاس یورپ سے امپورٹ شدہ ریئلزم والی تصویروں کی رہی ہے۔
راجہ روی ورما (Raja Ravi Varma) برِصغیر میں ریئلزم والی تصویروں کے بانی کہلائے جاسکتے ہیں۔ آئیے اسے ہم سادہ زبان میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب سے 15 سے 20 سال پہلے تک وہ جو سنیما کے بڑے بڑے پوسٹروں پر جو تصویریں ہوتی تھیں، جو رنگ ہوتے تھے اور جس طرح کی خوبصورت شکلیں اور منظر پینٹ کیے جاتے تھے، سمجھ لیجیے راجہ روی ورما نے ڈیڑھ سو برس پہلے پینٹنگ کو اس راستے پر چلانے کی بہت کامیاب کوشش کی۔