وفاقی جامعہ اردو: پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے فارم کہاں ملے گا؟
2ستمبر کو داخلوں کا اعلان کیا گیا، فارم آن لائن جمع کروایا جانا تھا، انتظامیہ نے 2000 روپے پروسیسنگ فیس مقرر کی تھی۔
وفاقی جامعہ اردو کی جانب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے اعلان کے باوجود داخلہ فارم ویب سائٹ پر جاری نہیں کیے جاسکے۔
جامعہ اردو کی جانب سے 2 ستمبر 2018 کو مقامی اخبارات میں اردو اور انگریزی میں ایم فل اور پی ایج ڈی کے داخلوں کا اشتہار دیا گیا تھا۔اشتہار میں داخلے کی اہلیت و شرائط کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر موجود فارم آن لائن پر سکتے ہیں۔
جامعہ کی جانب سے دیے گئے اس اشتہار میں یہ واضح تحریر کیا گیا تھا کہ آئن لائن داخلہ فارم پُر کرنے کی تاریخ 3 ستمبر 2018 سے شروع ہوگی اور 25 ستمبر 2018 تک ہوگی، تاہم 2 روز گزرنے کے باوجود اب تک ویب سائٹ پر خواہشمند امیدواروں کے لیے داخلہ فارم تک دستیاب نہیں۔