درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟
خیال رکھا جائے کہ جہاں شجرکاری ہو وہاں گھاس کی کٹائی کیساتھ جانور لے جانے اور ان کے لیے چارے کے استعمال پر بھی پابندی ہو
درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 5 سالوں کے دوران ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائیں گے اور اس کا باقاعدہ افتتاح اتوار کے روز وزیرِاعظم عمران خان نے درخت لگاکر کردیا۔
شجر کاری کی اہمیت اور ضرورت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے۔ اس مہم کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے کیوں کہ اس کے نہ صرف مستقبل میں پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ پورا خطہ اس سے مستفید ہوگا۔