ہم اسٹائل ایوارڈز میں ستاروں کے جلوے
شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر اسٹارز نے اپنے بہترین ملبوسات کا انتخاب کرکے لوگوں کا دل جیت لیا۔
ہم اسٹائل ایوارڈز کی تیسری سالانہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے پسندیدہ ستاروں نے اپنے شاندار انداز میں شرکت کی۔
اس شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر اسٹارز نے اپنے بہترین ملبوسات کا انتخاب کرکے لوگوں کا دل جیت لیا۔
مزید پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈ 2018: کس کے نام رہا ایوارڈ؟
اب کیوں کہ ایوارڈز کی رات کی تھیم ہی اسٹائل پر مبنی تھی، تو ستاروں کا اسٹائل بھی کسی سے کم نہیں رہا۔
کسی نے ساڑھی زیب تن کی، تو کسی اداکارہ نے شاندار گاؤن پہن کر سب کو حیران کردیا۔