Live Election 2018

پاکستان کا اگلا صدر کون ہوگا؟

صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے عارف علوی، اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہے۔

پاکستان کے اگلے صدر کے لیے ووٹنگ کا عمل آج ہوگا، جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عارف علوی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعتزاز احسن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان مقابلہ ہے۔

انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوگی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل صدارتی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جبکہ تحریک انصاف کو اپنے امیدوار کی کامیابی کا واضح یقین ہے۔

تاہم، اپوزیشن کسی متفقہ امیدوار کا فیصلہ نہ کرسکی اور اس سلسلے میں آخری کوشش بھی ناکام رہی۔

اپوزیشن کی تقسیم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اعتزاز احسن اور دیگر جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کو میدان میں اتار رہی ہیں۔