پاکستان

یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین

35 سکینڈ کے پرومو میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔

آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 35 سکینڈ کا پرومو شیئر کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یوم دفاع و شہداء 2018 پر پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے‘

واضح رہے کہ پی آئی ایس پی آر کی جانب سے پیغام جاری ہوا تھا کہ یوم دفاع 2018 پر شہداء کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جس کا عنوان ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ ہے۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقید پیش کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج میجرجزل آصف غفور نے کہا تھا کہ اپنے شہیدوں کو نہیں بھولے، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے اور نغمے کی ویڈیو اور بول وطن سے محبت اور اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی کا جذبہ جگاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری یوم دفاع کی مناسب سے پہلے پرومو میں بے نظیر بھٹو، چوہدری محمد اسلم، اعتزاز حسن، میرسراج خان ربانی، محمد زمان محسود، بشیر احمد بلور اور دیگر شخصیات کو خراج عیقدت پیش کی گیا