ریپ الزام کے بعد ‘می ٹو مہم’ کی بانی سے ساتھی اداکارائیں خفا
اٹلی کی 42 سالہ اداکارہ نے می ٹو مہم کا آغاز کیا تھا، تاہم اب ان پر ایک نابالغ لڑکے کا ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی مہم ‘می ٹو’ کا آغاز کرنے والی اداکاراؤں میں شامل اٹلی کی اداکارہ اسیہ ارگینتو کے حوالے سے گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ ‘ریپ’ کیا۔
اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2013 میں 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔
اداکارہ پرالزام تھا کہ انہوں نے امریکی نوجوان اداکار اور گلوکار جمی بینت کے ساتھ ‘ریپ’ کرنے کے علاوہ انہیں زدوکوب بھی کیا۔
نوجوان اداکار نے واقعے کے 5 سال بعد ان پر رواں ماہ 20 اگست کو عدالتی مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان سے ہتک عزت کے تحت 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر سامنے آنے کے بعد اسیہ ارگینتو نے کچھ دن قبل ان الزامات کو مسترد کردیا تھا کہ انہوں نے ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے۔