‘عورتوں سے توقع کی جاتی ہے کہ مردوں کو لبھانے والا لباس پہنیں’
صرف گوری رنگت والی خواتین کو ہی کیوں خوبصورت سمجھا جاتا ہے، سانولی عورتوں کو کیوں حسین نہیں سمجھا جاتا؟اداکارہ ہما قریشی
بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے صرف گورے اور چکنے رنگ کی خواتین کو ہی خوبصورت سمجھنے پر فیشن میگزین، فیشن برانڈز اور میک اپ برانڈز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اب بھی خواتین کے حوالے سے صنفی تفریق پائی جاتی ہے۔
ہما قریشی کا کہنا تھا کہ اگرچہ خواتین کی خود مختاری اور صنفی مساوات جیسے مسائل اب اہمیت اختیار کر چکے ہیں، تاہم اب بھی خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مردوں کو لبھانے جیسا لباس پہنیں۔
دکن کیرونیکل کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے ‘پی ٹی آئی’ کو دیے گئے انٹرویو میں 32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب بھی خواتین پر تنقید کی جاتی ہے اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ معاشرے کی جانب سے بنائے گئے خوبصورتی کے معیارات کو اپنائیں گی۔