لوڈ ویڈنگ : ایک اہم مسئلے پر روشنی ڈالنے والی کہانی
لوڈ ویڈنگ چند ایسی فلموں میں سے ایک ہے جن میں ایسے مسائل دکھائے گئے ہیں جو ہمارے معاشرے میں آج بھی موجود ہیں۔
لوڈ ویڈنگ بیشتر پاکستانی فلموں کی طرح شادی کے ساتھ شروع ہوتی ہے مگر اس کی کہانی پھر ایسا موڑ لیتی ہے جس کی آپ نے توقع بھی نہیں کی ہوگی۔
دلبرداشتہ راجا (فہد مصطفیٰ) ایک شادی میں لائٹننگ کا کام کررہا ہوتا ہے مگر اس کا دھیان اس وقت بھٹک جاتا ہے جب وہ اپنی محبت کو کسی اور سے شادی کرتے دیکھتا ہے۔
راجا بچپن سے ہی میرو (مہوش حیات) کو چاہتا تھا مگر وہ کبھی اس کے سامنے محبت کا اظہار نہیں کرسکا، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب تک اس کی بڑی بہن بے بی (فائزہ حسن) کی شادی نہیں ہوجاتی، اس کی شادی بھی نہیں ہو پائے گی۔ بے بی کی شادی اس لیے نہیں ہوپارہی کیونکہ گھر کے سربراہ راجا کے پاس مناسب رشتے کے لیے جہیز کے پیسے نہیں۔