'پرواز ہے جنوں': فلم یا ایک اور ٹی وی ڈراما؟
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو کبھی نہ کبھی یہ سوچنا پڑے گا کہ ایک ہی لاٹھی سے ڈرامے اور فلم کو نہیں ہانکا جاسکتا۔
اس عیدالاضحیٰ پر پاکستانی سنیما گھروں میں تین پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں، جن کے نام جوانی پھر نہیں آنی، لوڈ ویڈنگ اور پرواز ہے جنوں ہیں۔ ان میں سے تیسری فلم 'پرواز ہے جنوں' کا تبصرہ یہاں پیش خدمت ہے۔
فلم کا موضوع پاکستان ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے پائلٹوں کی پیشہ ورانہ جدوجہد اور ریاضت سے متعلق ہے، اس اہم ترین موضوع کے ذریعے، فلم میں ان جانبازوں کا ملک کے لیے جذبہ حب الوطنی اور ان کی فرض شناسی دکھائی گئی ہے جبکہ ساتھ ساتھ انسانی رشتوں میں محبت کے رنگ بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔
یہ فلم موضوع کے اعتبار سے، عمدہ مگر تکنیکی اعتبار سے ایک کمزور فلم ہے۔