Live Election 2018
عمران خان کی کابینہ میں پارٹی کے اہم نام شامل
شاہ محمود، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور، عامر محمود، نورالحق کو وزارتیں دی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے وزیرِ اعظم بننے کے بعد اپنی وفاقی کابینہ میں پارٹی کے اہم ناموں کو شامل کیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کو ان کے تجربے کی بنیاد پر قلمدان سونپا گیا ہے۔
وزیرِ خارجہ کے لیے شاہ محمود قریشی، خزانہ و اقتصادی امور کی وزارت کے لیے اسد عمر، وزارتِ دفاع کے لیے پرویز خٹک کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو وزیرِ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا۔
اسی طرح ڈاکٹر شیریں مزاری کو وفاقی وزیر انسانی حقوق بنایا گیا ہے، شفقت محمود کو وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
غلام سرور خان کو وزارتِ پیٹرولیم، عامر محمود کیانی کو وزارتِ قومی صحت و خدمات، نورالحق قادری کو وزارتِ مذہبی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
خبر کی تفصیل پڑھیں: