انیل کپور کی بیٹی کے بعد بیٹے کے ساتھ پہلی فلم
انیل کپور نہ صرف بیٹی اور بیٹے بلکہ اپنے بھتیجے اور بھابھی کے ساتھ بھی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار انیل کپور جو جلد ہی اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ رومانٹک فلم ‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ میں جلوہ گر ہوں گے۔
وہ بیٹی کے بعد اب پہلی بار اپنے بیٹے ہرش وردھن کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔
اگرچہ انیل کپور اور سونم کپور کے ساتھ پہلی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ کی ریلیز کی تاریخ بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
اسی طرح امکان ہے کہ انیل کپور اپنے بیٹے کے ساتھ پہلی بار آئندہ برس ایک اسپورٹس بائیوگرافی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ہرش وردھن کپور بھارتی ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینیو بندرا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔