Live Election 2018

عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لیے عارف علوی کے نام کی منظوری دی ہے، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لیے عارف علوی کے نام کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔

ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔