کیا سام سنگ کا فولڈ ایبل فون ایسا ہوگا؟
سام سنگ کا مستقبل کا لچکدار یا فولڈ ایبل فون اگلے سال کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
سام سنگ کا مستقبل کا لچکدار یا فولڈ ایبل فون اگلے سال کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی کورین کمپنی یہ منفرد ڈیوائس اس لیے بھی جلد مارکیٹ میں لانا چاہتی ہے کیونکہ رواں سال ایس 9 کی فروخت کچھ زیادہ متاثر کن نہیں رہی، جس کی وجہ سے منافع میں بھی کمی آئی ہے۔
اور اگر آپ کو بھی کاغذ جیسے لچکدار فون کا انتظار ہے تو اس کا ایک اور کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آگیا ہے۔
یہ نیا سام سنگ فون جسے گلیکسی ایف یا ایکس کا نام دیا جاسکتا ہے، کمپنی کا پہلا فولڈایبل فون بھی ہوگا جو کہ ماضی کے فلپ فونز سے بالکل مختلف ہوگا۔
یہ اینڈرائیڈ پاور اسمارٹ فون ہوگا جس کا ڈسپلے تہہ یا فولڈ ہوجائے گا۔