رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے
یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ جوڑا رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تھی۔
اگرچہ یہ رپورٹس بھی آتی رہی ہیں کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے، جب کہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے تو یہ دعویٰ کردیا دیا ہے کہ دونوں نے شادی بھی کرلی ہے، بس اس کا اعلان کرنا باقی ہے۔
تاہم متعدد رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی رواں برس نومبر یا دسمبر میں ہوگی۔
تاہم اب دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی، ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔
نشریاتی ادارے ‘فلم فیئر’ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شادی رواں برس 20 نومبر کو ہوگی۔