Live Election 2018

‘پولنگ کے دن رات 11 بج کر 57 تک آر ٹی ایس فعال تھا‘

نتائج رات 2 بج تک بھی موصول نہیں ہو سکے تھے اور اسی وجہ وہ آر ٹی ایس پر فارم 47 جاری نہیں کر سکے، آراوز

کراچی کے متعدد انتخابی حلقوں میں تعینات ریٹرنگ افسران (آراو) نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے روز رات 12 بجے سے پہلے تک رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آرٹی ایس) کا نظام موثر انداز میں فعال تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پیش کردہ اپنی ’وضاحت‘ میں کراچی کے آراوز نے 25 جولائی کی رات کو پیش آنے والی پریشانی کا تذکرہ کیا جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ وقت پر آرٹی ایس کے ذریعے انتخابی نتائج ارسال کرنے میں ناکام رہے۔

ایک خاتون آراو نے بتایا کہ آر ٹی ایس اچانک غیر فعال ہوگیا، پولنگ کے دن رات 11 بج کر 57 منٹ پر این اے 242 کے حلقوں میں 98 سے 13 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آرٹی ایس پر وصول کر چکی تھی اور انہیں آرٹی ایس پر اپ لوڈ بھی کردیا تھا‘۔

خبر کو مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں