Live Election 2018
انتخابات سے متعلق تنازعات نمٹانے کیلئے ’ججز‘ تقرر کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبیونل میں ہائی کورٹ کے 5 حاضر سروس ججز کی تعیناتی کیلئے رجسٹرار کو مراسلہ لکھ دیا۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ٹریبیونل میں انتخابات سے متعلق تنازعات نمٹانے کے لیے ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججز کو تقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کمیشن کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اس ضمن میں ای سی پی نے رجسٹرار کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں 5 ججز کی فراہمی سے متعلق درخواست کی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ الیکشن ٹریبیونل میں ججز کو تقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ٹریبیونل میں ججز کی تعیناتی سے ہائی کورٹ کے امور متاثر ہوں گے۔
مزید خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں