پاکستان

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی فہرست جاری

پی ٹی آئی کی شیریں مزاریں، منزہ حسن، عندلیب عباس، اسما حدید، عالیہ حمزہ ملک، جویریہ ظفر اور دیگر منتخب ہوگئیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی فہرست جاری کردی۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ارکان کی فہرست کچھ یوں ہے۔

پنجاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ڈاکٹر شیریں مزاریں، منزہ حسن، عندلیب عباس، اسما حدید، عالیہ حمزہ ملک، جویریہ ظفر، ثوبیہ کمال خان، نوشین حامد، روبینہ جمال، ملیحہ علی بخاری، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر اور وجیہہ اکرم منتخب ہوئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مخصوص نشستوں پر طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، عائشہ رجب علی، مریم اورنگزیب، شزا فاطمہ خواجہ، عائشہ غوث پاشا، زہرا ودود فاطمی، کرن عمران ڈار، رومینہ خورشید عالم، مسرت آصف خواجہ، زیب جعفر، ثمینہ مطلوب، شہناز سلیم ملک، سیما محی الدین اور مائزہ حمید منتخب ہوئیں۔

مزید پڑھیں : مخصوص نشستوں کا اعلان، پی ٹی آئی 158 ارکان کے ساتھ سرفہرست

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے فرخ خان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے حنا ربانی کھر مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں۔

سندھ

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شگفتہ جمانی، شازیہ مری، مسرت ناز بلوچ، شاہدہ رحمانی، مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو اور شمیم آراء پنہوار منتخب ہوئیں۔

پی ٹی آئی سے صائمہ ندیم، غزالہ شفیع، نزہت پٹھان اور نصرت واحد جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے سائرہ بانو اور ایم کیو ایم پاکستان سے کشور زہرا، خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں۔

خیبر پختونخوا

پاکستان تحریک انصاف کی نفیسہ عنایت اللہ خٹک، ساجدہ بیگم ،نورین فاروق، شاندانہ گلزار، عظمیٰ ریاض اور زِل ہما جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بیگم طاہرہ بخاری اور متحدہ مجلس عمل کی شاہدہ بیگم منتخب ہوئیں۔

بلوچستان

متحدہ مجلس عمل کی عالیہ کامران، بلوچستان عوامی پارٹی کی روبینہ عرفان، بلوچستان نیشنل پارٹی کی شہناز نصیر اور پاکستان تحریک انصاف کی منورہ بی بی بلوچ خواتین کے لیے مخصوص نشستوں سے منتخب ہوئیں۔

اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں

پاکستان تحریک انصاف کے لال چند، شہنیلا رتھ، رمیش کمار وانکوانی، جے پرکاش اور جمشید تھامس اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے منتخب ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر درشن اور کیسو مائی خیل داس، پیپلز پارٹی کے نوید عامر اور متحدہ مجلس عمل سے جیمز اقبال منتخب ہوئے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 12 اگست 2018 کو شائع ہوئی