پاک فوج نے رکشہ ڈرائیور کو ملازمت دے دی
فیصل آباد کے رکشہ ڈرائیور 12 ناولوں اور 100 سے زائد ڈراموں کے لکھاری ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صنعتی مرکز فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور فیصل ماہی کو پاک فوج نے ملازمت دے دی۔
خیال رہے کہ 48 سالہ فیصل ماہی رکشہ چلا کر اپنے اہل خانہ کا خرچ چلاتے ہیں۔
فیصل ماہی نے 2015 تک 12 ناولز اور 100 سے زائد ڈرامے لکھے تھے، جن میں سے ان کے تمام ناول شائع ہوچکے ہیں۔
ان کے 12 ناولز میں سے 11 ناول تین سال پہلے تک تین تین بار شائع ہوچکے تھے۔
فیاض کا پہلا ناول 'گھنگھرو اور کشکول' 2005ء میں شائع ہوا جس میں انہوں نے طوائفوں کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں اور ان کے ساتھ ناروا معاشرتی برتاؤ کو اپنا موضوع بنایا۔