کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا
سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد اداکاراؤں کی جانب سے اپنا معاوضہ بڑھانا کوئی نئی بات نہیں۔
سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد اداکاروں کی جانب سے اپنا معاوضہ بڑھانا کوئی نئی بات نہیں۔
جس طرح رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی متنازع فلم ‘پدماوت’ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پدماوتی کا کردار ادا کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر 13 کروڑ روپے کرلیا تھا۔
اسی طرح اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی سمرن اور رنگون جیسی فلموں کے بعد آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئی آف جھانسی’ میں اپنا معاوضہ بڑھا لیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ جہاں دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کا معاوضہ 13 کروڑ لے رہی ہیں وہیں اب کنگنا رناوٹ بھی فلم کا معاوضہ 11 کروڑ روپے لے رہی ہیں۔