گوگل کے نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پائی کے 5 نمایاں فیچرز
گوگل نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پی متعارف کرادیا ہے جسے آفیشلی طور پر پائی کا نام دیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے نئے اینڈرائیڈ 9.0 کے نام کا اعلان پیر کی شب کیا گیا جس کے ساتھ اسے ابتدائی طور پر ریلیز بھی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ’پائی‘ متعارف
کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ پائی باقاعدہ طور پر صارفین تک پہنچنے کا سلسلہ پکسل فونز سے شروع ہوگا اور دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز میں یہ سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔
رواں سال مارچ سے یہ آپریٹنگ سسٹم بیٹا ورژن میں دستیاب تھا، جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے جن میں پرسنلائزیشن فیچرز، بیٹری سیونگ ایڈجسٹمنٹ اور ایسے ٹولز جو فون پر گزارے جانے والے وقت کو ٹریک کرنے میں مدد دیں گے۔
اس سے ہٹ کر بھی اس کے چند نمایاں فیچرز جان لیں جن سے اندازہ ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں اسمارٹ فونز کا استعمال کتنا افادیت سے بھرپور اور توجہ بھٹکانے والا ثابت نہیں ہوگا۔