‘سوئی دھاگا’ کیلئے 15 ریاستوں کی سیر
پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔
بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگا’ کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اس فلم میں انوشکا شرما اور ورون دھون روایتی کرداروں سے ہٹ کر منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.