Live Election 2018

انتخابات میں شکست کے بعد کارکنان چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کے خواہش مند

مقامی عہدیداروں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی قیادت اور چوہدری نثار علی میں اختلافات دور کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنان پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ متحد دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ اندرونی اختلافات کے باعث راولپنڈی میں پارٹی کو کئی نشستوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

ایک سینیئر رہنما کے مطابق مقامی قیادت کی عام انتخابات 2018 کے حوالے کوئی منصوبہ بندی نہیں جس کی وجہ سے تمام امیدواروں نے علیحدہ علیحدہ کام کیا اور بھر پورمہم نہیں چلائی جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -59 این اے-60 میں ضمنی انتخابات سے قبل اندرونی اختلافات کا خاتمہ چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راوالپنڈی ضلع میں زیادہ تریونین کونسل چیئرمین سابق وزیر داخلہ سے وفادار ہیں اور مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ ان کی شمولیت دیکھنا چاہتے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

راولپنڈی: مسلم لیگ(ن) کی مقامی قیادت چوہدری نثار کی واپسی کی خواہاں

رپورٹ: عامر یٰسین