Live Election 2018
اپوزیشن جماعتیں اور مولانا فضل الرحمٰن
انتخابات میں ناکامی کے باوجود جے یو آئی کے سربراہ پارلیمان کے بائیکاٹ کرنے کی تجویز دیتے رہے۔
عام انتخابات کے نتائج میں تحریک انصاف کی برتری کے بعد جہاں مختلف الزامات لگائے گئے تو وہیں اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کے خلاف ایک پیج پر نظر آئیں۔
تاہم اس تمام صورتحال میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کردار کافی الگ نظر آیا۔
اگرچہ انہوں نے انتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کی لیکن اس کے باوجود ابتدائی طور پر وہ اس بات پر بضد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار پارلیمان میں حلف اٹھانے کا بائیکاٹ کریں گے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے اسے تبدیل کردیا۔
اس تمام صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمان میں پہنچانے کے اسی کشمکش کی عکاسی ڈان کا یہ کارٹون کرتا نظر آیا۔