Live Election 2018

چوہدری شجاعت حسین کا ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت حسین بابائے سیاست ہیں، انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے بہت کام کیے، ان کا ایوان میں ہونا ضروری ہے، سردار ممتاز

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے قومی اسمبلی کی چھوڑی گئی نشست این اے 65 چکوال سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن کو مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد میں سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری شجاعت حسین کو الیکشن لڑوانے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین بابائے سیاست ہیں اور انہوں نے ملک کی بہتری کے لیے بہت کام کیے ہیں، تاہم ان کا پارلیمنٹ میں ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ خبر پڑھیں: