بی این پی کی انتخابی نتائج پر کڑی تنقید

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیف سردار اختر جان مینگل نے انتخابی نتائج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ انتخابات کے نتائج سرکاری فارم کے بجائے انتخابی امیدوار یا اس کے ایجنڈ کو ایک کاغذ کے ٹکڑے پر تھما دیئے گئے۔
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نے طنزیہ کہا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایسے انتخابات کے انعقاد پر ایوارڈ دینا چاہیے۔
نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں کنٹرول جمہوریت دی گئی، ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘
اخترمینگل کا کہنا تھا کہ ہر 2 یا 5 سال بعد ملک کو نئے حالات کا سامنا ہوتا ہے لیکن صوبے کو درپیش مشکلات کا تعلق سیاسی اور اقتصادی ہے جسے آپریشن سے حل کرنا ناممکن ہے۔
ان کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو دخل اندازی بعض رکھا جائے کیونکہ اسی صورت میں بلوچستان میں تبدیلی آسکے گی۔
خبر مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں