5 جی ٹیکنالوجی سے لیس 'پہلا' اسمارٹ فون متعارف
موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔
موٹرولا نے دنیا کے پہلے ' 5 جی' فون موٹو زی تھری کو متعارف کرا دیا ہے۔
جی ہاں موٹرولا نے فائیو جی کے شعبے میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔
اس حوالے سے بات کرنے سے پہلے اس فون کے بنیادی فیچرز جان لیں جو کہ موٹو زی تھری پلے کی طرح گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے۔