پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا حکومت سازی کیلئے تحریری معاہدے کا اعلان
کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا اور کہیں حق تلفی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا، مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا اور دھاندلی کے شکایات والے حلقوں کو کھولنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت سازی کے لیے ساتھ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔