عامر لیاقت 'نامناسب تصویر' پوسٹ کرنے پر تنازع کی زد میں
ٹوئٹر پر ایک تصویر پر عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا جس کے بعد انہوں نے ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان اویس نورانی موجود تھے اور اس پر ایک بولی وڈ گانے کے الفاظ کو کچھ ردوبدل کرکے کیپشن کے طور پر استعمال کیا گیا۔