Live Election 2018

عائشہ گلالئی نے انتخابات کو شفاف قرار دے دیا

تحریک انصاف (گلالئی) کی چیئرپرسن نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، لہذا سیاسی جماعتیں انتشار کی طرف نہ جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلالئی کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے حالیہ عام انتخابات کو شفاف قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا پھر خود ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی، لہذا سیاسی جماعتیں انتشار کی طرف نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بھی احتساب ہوگا اور اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی لوٹی دولت 100 دن میں واپس نہ لائی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔