لائف اسٹائل

’بھارت‘ کو چھوڑ کر پریانکا کی نئی ہولی وڈ فلم

اداکارہ نے سلمان خان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کے بعد نئی ہولی وڈ فلم سائن کرلی۔

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اب اپنے بولی وڈ کیریئر کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ کیریئر پر بھی کافی فوکس کررہی ہیں۔

وہ بہت جلد سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے جارہی تھیں، تاہم اب وہ اس فلم کا مزید حصہ نہیں، اور ان کی جگہ اداکارہ کترینہ کیف نے لے لی ہے۔

تاہم پریانکا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ بہت سی رپورٹس میں اداکارہ کی شادی کو وجہ قرار دیا گیا، جبکہ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ پریانکا فلم کی ٹیم کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ناخوش تھیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا

فلم بھارت کے ہدایت کار نے پریانکا کے فلم سے الگ ہونے کی خبر کا اعلان ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا، جسے پڑھ کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں۔

تاہم فلم بھارت کے پروڈیوسر نے پریانکا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دار قرار دیا۔

البتہ اب پریانکا چوپرا فلم بھارت سے الگر ہوکر ہولی وڈ کی نئی فلم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کی جانب سے‘بھارت’میں کام نہ کرنے کی وجہ شادی نہیں

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم کاؤ بوائے ننجا وائکنگز سائن کرلی ہے۔

پریانکا اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کریں گی، جبکہ ان کے ہمراہ اداکار کرس پریٹ کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں البتہ البتہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ کہانی ایک ایجنٹ پر مبنی ہوگی۔

اداکارہ اس وقت ایک اور ہولی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔