Live Election 2018

حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں اتفاق رائے ہوگیا

فواد چوہدری کی مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔
Welcome

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت سازی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) مکمل تعاون کریں گے۔