Live Election 2018

ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب کی وزارتِ صحت دیے جانے کا امکان

ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر اسمبلی میں لایا جائے گا۔
Welcome

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب کا وزیرِ صحت بنایا جائے گا۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر اسمبلی میں لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام تر سیاسی مہمات کے باوجود الیکشن میں شکست پر عمران خان سے معذرت کرلی جس پر عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی پاکستان میں ایک پسندیدہ سیاسی کارکن ہیں۔

متعلقہ خبر پڑھیں: