Live Election 2018

انتخابات 2018: پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے خلاف ثبوت جمع کرنے شروع کردیے

پارٹی امیدوار تمام ریکارڈ الیکشن سیل بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر ارسال کریں، پی پی رہنما تاج حیدر
Welcome

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے الیکشن سیل متحرک کردیا اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دھاندلیوں کے ثبوت اکھٹا کرنے کی ہدایت کردی۔

قیادت کی ہدایت کے بعد پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدوار تمام ریکارڈ الیکشن سیل بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر ارسال کریں۔