Live Election 2018

انتخابات میں شکست کھانے والے اداکار و گلوکار

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جہاں بڑے تجربہ کار اور طاقتور سیاستدان ہار گئے، وہیں اداکاروں کو بھی شکست دیکھنا پڑی

25 جولائی کو ہونے والے ملک کے 11 ویں عام انتخابات میں جہاں بڑے تجربہ کار اور طاقتور سیاستدان بھی ہار گئے، وہیں ان انتخابات میں چند اداکارو اور گلوکاروں کو بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اداکاروں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم پنجاب سے بھی انتخابات لڑنے والے گلوکار ہار گئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے ماڈل عباس جعفری جہاں کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 125 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر جیت گئے۔

وہیں پنجاب کے شہر نارووال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے گلوکار ابرار الحق ہار گئے۔

انتخابات ہارنے والے دیگر اداکاروں میں ایوب کھوسو، ساجد حسین اور گل رعنا بھی شامل ہیں، جب کہ گلوکار جواد احمد بھی ہار گئے۔

اس خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں: