Live Election 2018

’بلاول، آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے‘

ہماری قیادت انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنا سیاسی لائحہ عمل خود تیار کرے گی، فرحت اللہ بابر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اسلام آباد میں ہونے والی ملٹی پارٹی کانفرنس (ایم پی سی) میں شرکت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ایم پی سی کے حوالے سے پہلے سے نہیں بتایا گیا تھا اور پارٹی کی نظر میں اس کانفرنس میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے، ہماری قیادت اس معاملے پر کراچی میں بیٹھ کر اپنا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنا سیاسی لائحہ عمل خود تیار کرے گی۔

خبر کی مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں