Live Election 2018

تحریک انصاف کا حکومت سازی کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دی۔

پاکستان تحریک اںصاف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رابطے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں متحدہ پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنما آئندہ حکومت سازی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ: فہد چوہدری