Live Election 2018

وہ امیدوار جو 1210 ووٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا؟

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 268 میں 2 فیصد سے بھی کم ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Welcome

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ملک کا ایک ایسا حلقہ بھی ہے جہاں صرف ایک فیصد سے کچھ زیادہ افراد نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔

جی ہاں، بلوچستان کے چاغی، نوشکی اور کھاران کے علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقے این اے 268 میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف ایک اعشاریہ 76 فیصد ووٹرز نے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس حلقے سے کامیاب ہونا والا امیدوار صرف اور صرف 1210 ووٹ لے کر کامیاب ہوا ہے۔

اس حلقے سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا امیدوار محمد عثمان بادینی ایک ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم اس حلقے کے حتمی نتائج جو کہ 28 جولائی کو جاری کیے، وہ کچھ اور بتاتے ہیں، حتمی نتائج میں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار بھی تبدیل ہوگیا اور یہاں کا ٹرن آؤٹ بھی بڑھ گیا۔

28 جولائی کو جاری کیے گئے الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق اس حلقے سے محمد عثمان بادینی نہیں بلکہ بی این پی کے محمد ہاشم کامیاب ہوئے۔

اس خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں:

—نتائج کا اسکرین شاٹ