Election2018
انتخابی نتائج اور بڑے اخبارات کی سرخیاں
آج ضرورت نہ ہونے کے باوجود اخبارات کی اہمیت اپنی موجود ہے اور اس میں لگنے والی سرخیاں اب بھی دلچسپی لیے ہوئے ہیں۔
الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی آمد سے قبل معلومات اور خبروں کی رسائی کا واحد ذریعہ پرنٹ میڈیا ہی تصور کیا جاتا تھا، اور بڑے ایونٹس خاص طور پر انتخابات میں اخبارات کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی تھی۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اخبارات کی اہمیت اور ضرورت کم سے کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ نتائج آنے کا سلسلہ پولنگ ختم ہونے کے بعد سے جو شروع ہوتا ہے وہ رات گئے تک مکمل ہوجاتا ہے اور رات میں ہی ہمیں یہ اطلاع مل جاتی ہے کہ اگلی حکومت کس پارٹی کی آنے والی ہے۔
لیکن ضرورت نہ ہونے کے باوجود اخبارات کی اہمیت اپنی موجود ہے اور اس میں لگنے والی سرخیاں اب بھی دلچسپی لیے ہوئے ہیں۔
آج ملک بھر کے بڑے اخبارات نے انتخابات سے متعلق کیا سرخیاں لگائی ہیں، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔