Live Election 2018

عمران خان دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے

یہ مقابلہ اچھائی اور برائی کے درمیان تھا، نعیم الحق
Welcome

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور جشن منایا جائےگا۔

ٹویٹر میں اپنے پیغام نعیم الحق نے کہا کہ ‘عمران خان 2018 کے انتخابات میں پاکستانی عوام کے بے انتہا تعاون اور جشن کے موقع پر دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ اچھائی اور برائی کے درمیان مقابلہ تھا’۔