Live Election 2018
رحیم یار خان میں تحریک انصاف اور لیگی کارکنان میں جھڑپ
واقعہ اس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی دفتر پر دھاوا بولا، جبکہ اس دوران فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں چھڑپ ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی دفتر پر دھاوا بولا، جبکہ اس دوران فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔