کھیل

شاہد آفریدی کا بلوچستان کے عوام پر فخر کا اظہار

اچھا لگا کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی ہمارے بلوچستان کے لوگوں نے انتخابات 2018 میں اپنا حصہ ڈالا، شاہد آفریدی
Welcome

صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں بھی عوام کا جوش و جذبہ ختم نہیں کرسکی اور شہریوں نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جسے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی سراہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ اچھا لگا کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی ہمارے بلوچستان کے لوگوں نے انتخابات 2018 میں اپنا حصہ ڈالا، مجھے ان پر فخر ہے۔